محسن نقوی کی تقرری؛ پی ٹی آئی نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف درخواست دائر کردی


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کردی تھی۔ تاہم اب پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جا سکتے، اعتراضات عائد کرتے وقت قانون کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اور مرکزی درخواست اعتراضات ختم کرکے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

تحریک انصاف کے مرکزی درخواست

پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ 27 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، اور درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی۔

درخواست میں محسن نقوی، چيف اليکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا۔

دائر درخواست میں پنجاب کابینہ تشکیل دینے اور تقرریوں تبادلوں سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی، اور کہا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے۔ وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے۔


Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *