مرچوں سے بنی آئسکریم کے چرچے

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرچوں اور نیوٹیلا سے بنی آئسکریم کے چرچے ہو رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا دن بہ دن سِمٹتی جا رہی ہے، دنیا کے کسی بھی کونے میں کچھ بھی ہو جائے انٹرنیٹ صارفین کو منٹوں میں خبر پہنچ جاتی ہے جبکہ دنیا بھر میں پیش آنے والے انوکھے واقعات سیکنڈز میں صارفین کی کچھ زیادہ ہی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے مطابق بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والے ایک آئسکریم فروش نے آئسکریم کے فلیورز میں دلچسپ اضافہ کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئسکریم فروش براہِ راست آئسکریم بنا رہا ہے جس میں اُس نے مرچی اور نیوٹیلا کا استعمال کیا ہے۔

وائرل ہوتی اس انوکھی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین حیرت اور اس آئسکریم کو چکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

70 سالہ سعودی شخص 40 برس سے نہیں سویا

فائل فوٹو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ان دنوں ایک 70 سالہ سعودی …

Leave a Reply