مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

—فائل فوٹو

یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

مزارِ اقبال پر پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے حفاظتی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔

اس سے قبل مزارِ اقبال پر ستلج رینجرز کے چاق و چوبند دستے حفاظتی ذمے داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

آج سے 83 سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔

اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔




Source link

About admin

Check Also

بیلاروس کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان، اعلامیہ جاری

بیلاروس کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق …

Leave a Reply