پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
نیول چیف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی جنرل پرویز مشرف مرحوم کےلواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔
Source link