مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بات چیت میں ہماری طرف سے کوئی ہچکاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماء کے پروگرام ریڈ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت پر ہماری طرف سے نہیں دوسری جانب سے تاخیر ہورہی ہے، صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے دیں، قوم کا اس معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار نے پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلیٰ ن لیگ کا حق قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ریڈ لائن طلعت حسین کے ساتھ میں مکمل انٹرویو 10 بج کر 3 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔


Source link

About admin

Check Also

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا

نگراں حکومت نے پشاور دھماکے پر خیبرپختونخوا میں کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *