مقدمات اور جیل ہمارے خواب کے آگے حقیر ہیں،فواد چوہدری


الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں گرفتاری کے باوجود فواد چوہدری اداروں پر الزام تراشی سے باز نہ آئے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد پھر الیکشن کمیشن حکام کو نشانے پر رکھ لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی کہا تھا اُس پر کھڑا ہوں۔ مقدمات اور جیل ہمارے خواب کے آگے حقیر ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرا بیان اداروں کے خلاف نہیں لیکن غداری کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے کمرے میں بلاکر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو چھتر لگائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، مائنس نہیں سب لوگوں کو پلس کرکےآگے چلنا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں اور اداروں میں فاصلے نہیں ہونے چاہییں، الیکشن کرائیں اور منتخب افراد کو حکومت دیں۔


Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *