مقدمہ کرنے پر نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ساس کیساتھ پولیس پر بھی برہم

فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے ساس مہرالنساء صدیقی کی جانب سے جائیداد کے تنازع پر درج کروائے گئے مقدمے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جائیداد کےتنازع کے بارے میں پولیس پر تنقید کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ میرے لیے بہت حیران کُن بات ہے کہ  میرے شوہر کے خلاف میری شکایات پر پولیس نے توجہ نہیں دی تاہم جیسے ہی میں اپنے شوہر کے گھر میں داخل ہوتی ہوں اور چند گھنٹوں میں میرے خلاف فوری طور پر ایک مجرمانہ شکایت درج کر لی جاتی ہے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ کیا مجھے اس طرح انصاف ملے گا؟

واضح رہے کہ  نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے ویرسوا پولیس اسٹیشن میں اپنی بہو عالیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 452، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویروسوا پولیس نے عالیہ کو نواز الدین صدیقی کی والدہ سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے بھی بلوایا ہے۔

عالیہ نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی، عالیہ اور نواز الدین صدیقی کے دو بچے بیٹا یانی صدیقی اور بیٹی شوریٰ صدیقی ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

شاہ رخ خان سلمان خان کے مداح بن گئے

فائل فوٹو بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےخود کو اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *