ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ 

ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔




Source link

About admin

Check Also

امریکی ڈالر کی قدر آج مزید کم

گزشتہ کچھ دنوں سے امریکی ڈالر کے زوال کا سفر جاری ہے جبکہ اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.