ملکی سطح پر تلاوت کلام پاک کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا


وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملکی سطح پر تلاوت کلام پاک کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

تلاوت کلام کے مقابلے میں پہلی پوزیشن مدرسہ دارلعلوم مدنیہ بٹ خیلہ مالاکنڈ کے قاری محمد اذہان بن جان محمد نے حاصل کی۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب نے 288 نمبرز حاصل کئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ڈیڈھ لاکھ روپے انعام دیا گیا، وفاق المدارس کی جانب سے عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

دوسری پوزیشن مدرسہ علوم القرآن مردان کے قاری محمد علی بن عبدالواجد نے حاصل کی، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے نے 285 نمبرز حاصل کئے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو سوا لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

تیسری پوزیشن مدرسہ سراجیہ ظہیریہ منظور کالونی کراچی کے قاری حارث احمد بن مثقال الدین نے حاصل کی، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نے 281 نمبرز حاصل کئے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔


Source link

About admin

Check Also

از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنیکا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *