ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز 1200 روپے اضافے کے بعد آج کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2058 روپے کم ہوکر 105281 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 1787 ڈالر فی اونس ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی بینکنگ عملے کو معذور افراد کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سیما کامل نے بینکنگ عملے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *