ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

فوٹو: فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ہونے کے باوجود ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 4 ڈالر کم ہو کر 1780 ڈالر فی اونس ہے۔




Source link

About admin

Check Also

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ معاشی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت کے بارے میں ماہانہ معاشی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.