ملک میں وقت سے پہلے الیکشن کیلئے علی ظفر نے ووٹنگ کرا لی

علی ظفر—فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک میں قبل از وقت الیکشن کے لیے لوگوں کی رائے پوچھ لی۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ 75 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جمہوریت ہیں یا نہیں۔

علی ظفر نے لکھا ہے کہ عوام کو خود کے لیے فیصلہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آئیے ایک بار حتمی فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں تاکہ توقعات اسی کے مطابق رکھی جائیں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے رائے بھی پوچھی ہے کہ کیا لوگ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں؟




Source link

About admin

Check Also

بھارتی ٹی وی اداکارہ دلجیت کور نے نک پٹیل سے شادی کرلی

بھارتی ٹی وی اداکارہ دلجیت کور نے نک پٹیل سے شادی کرلی، انہوں نے انسٹاگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *