ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل (جمعرات) سے ملک میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگی، شمالی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطیٰ پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری اور بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔


Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *