منگنی کے بعد حبا بخاری کی آریز احمد کیساتھ نئی تصویر


پاکستانی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر منگیتر و اداکار آریز احمد کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں حبا بخاری اور آریز احمد کی منگنی کے بعد نئی جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے، حبا بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں حبا بخاری کے ساتھ اُن کے منگیتر آریز احمد بھی نظر آ رہے ہیں، خوشگوار موڈ میں بنائی گئی اس تصویر میں یہ نیا منگنی شدہ جوڑا ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حبا بخاری کی وائرل تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے تھے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس پر اب حبا بخاری نے مداحوں کی یہ غلط فہمی دور کر دی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنی وہی تصویر شیئر کی جس میں وہ مایوں کی دُلہن بنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی بات چل رہی ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تصویر میری مایوں کی نہیں ہے۔

حبا بخاری نے لکھا کہ ’یہ میرے نئے ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر لی گئی تصویر ہے جوکہ آج رات سے نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔‘




Source link

About admin

Check Also

مادھوری نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

فوٹو: فائل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *