مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دے دیا


پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سےمخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کردیا۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

منگلہ ڈیم کی تجدید اور بحالی کے منصوبوں کا افتتاح آج ہوگا

وزیراعظم منگلہ ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید اور بحالی کے منصوبوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *