میانوالی:وزیراعظم عمران خان نےمظفرگڑھ تک2رویہ سڑک کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سٹر ک کا افتتاح کردیا۔

ہفتے کو میانوالی پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نےمظفرگڑھ تک دورویہ سٹر ک کاافتتاح کردیا۔اس شاہراہ کی تعمیر 19ارب 62کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔میانوالی شہر میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سٹی پارک کا بھی افتتاح کیا گیا۔

وزیراعظم نمل یونیورسٹی میانوالی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ طلبہ سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعہ کو کراچی میں گرین لاین بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔





Source link

About admin

Check Also

معاشی بحران، ڈالر کی قیمت دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی

ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *