میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں۔ عام انتخابات کوالتوا میں ڈالا گیا توجیل بھروتحریک شروع کریں گے۔

لاہور میں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کےلیے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وکلا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ وکلاء میرے ہمراہ اس تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔

ملاقات میں انصاف لائرز فورم عارف والا کے صدرمراد بھٹی اورسیکرٹری جنرل اعجاز بھٹی، صدر انصاف لائرزفورم پاکپتن احمد وٹو اورجنرل سیکرٹری اوکاڑہ جنید کھچی سمیت دیگر وکلا نمائندے موجود تھے۔


Source link

About admin

Check Also

از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنیکا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *