نجومیوں کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق کیا کہنا ہے ؟


بھارتی نجومیوں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اور اِن کے مستقبل سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجومیوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے ستاروں کی مدد حاصل کی گئی ہے۔

کترینہ کیف برطانوی اداکارہ ہیں جبکہ وکی کوشل بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیت رکھا ہے، دونوں اداکار 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس جوڑی کی شادی میں مداح جتنی دلچسپی لے رہے ہیں اتنا ہی اِن کے مستقبل سے متعلق جاننے میں دلچسپی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 15 نجومیوں کی رائے شامل ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کا پیدائشی نمبر

بھارتی نجومیوں کی جانب سے اس جوڑی کے پیدائشی نمبر کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، کترینہ کیف بہن بھائیوں میں منجھلی ہیں جبکہ وکی کوشل اپنے والدین کی پہلی اولاد ہیں۔

پہلوٹھی کے بچے شادی کے معلامات میں  درمیانے بچوں کے ساتھ ایک پزل جیسا مضبوط رشتہ بناتے ہیں، ایسے جوڑے ایک دوسرے کے لیے مثالی ہوتے ہیں اور بہت گہرا رشتہ بناتے ہیں، یہ جوڑی بھی ایک دوسرے کے لیے ذہنی اور جذباتی طور پر مثالی ثابت ہو سکتی ہے، کترینہ اور وکی کا بہترین جوڑ قرار دیا گیا ہے۔

دونوں کے تاریخِ پیدائش

کترینہ کیف 16 جولائی 1983ء کو ہفتے کے دن پیدا ہوئی تھیں، ان کے لیے مثبت نمبر 8 ہے جبکہ وکی کوشل 16 مئی 1988ء کو پیر کے دن پیدا ہوئے تھے، ان کا مثبت نمبر 2 ہے۔

یہ جوڑی شادی کے لیے موافق قرار دی گئی ہے جبکہ اِنہیں نجومیوں کی جانب سے اچھا اسکور ملا ہے۔

کترینہ وکی کے ستاروں کی چال

نجومیوں  کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل دونوں کے ستاروں کی گنتی ایک ہی نمبر یعنی کہ 7 ہے اور اِن کے ستارے بھی ایک ہی مدار میں گھومتے ہیں جو کہ ایک دوسرے کے معاون ہیں۔

ستاروں کی یہ گنتی اِنہیں پرجوش جوڑا بھی بناتی ہے، امکان ہے کہ یہ جوڑا مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دے گا اور یہ دونوں برے وقت کو ایک ساتھ  مات دیں گے۔

ستاروں کا اثر

نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف کا ستارہ کینسر ہے اور یہ ستارہ پانی کی نمائندگی کرتا ہے اور وکی کوشل ٹورس ہے جو کہ زمین کی نمائندگی کرتا ہے۔

 پانی اور زمین دونوں عناصر ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین شادی ثابت ہوگی۔

شادی کے بعد وکی کی زندگی کیسی ہوگی ؟

15 بھارتی نجومیوں کی جانب سے اَخذ کیے گئے نتیجے میں کہا گیا ہے کہ 2022ء اور 2023ء  وکی کوشل کے کیریئر کے لیے انتہائی خوش قسمت سال ثابت ہوں گے۔

وکی کوشل اس دوران نئے ریکارڈ ز اور مثالیں قائم کریں گے، وکی کوشل کے کام کو نئی پہچان اور شہرت ملے گی اور پیسے کی اِن پر بارش ہوگی ہے۔

شادی کے بعد کترینہ کیف کی زندگی کیسی ہوگی ؟

کترینہ کیف کی زندگی اور کیریئر میں  مزید بہتری آئے گی اور وہ کم فلمیں کرنے والی بہترین اداکارہ بن جائیں گی، شادی کے بعد کترینہ کیف اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ توجہ دیں گی۔

کترینہ کیف اپنے کیریئر پر فلم پروڈکشن اور کاروبار کو ترجیح دیں گی اور مزید کامیابیاں سمیٹیں گی، کترینہ کیف کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور 2023ء ان کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوگا۔

نجومیوں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ایک بہترین شادی قرار دی گئی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

عمر شریف— فائل فوٹو لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.