نورا فتحی کی فیفا کے صدر سے قطر میں ملاقات

\

فوٹو انسٹاگرام بشکریہ/نورا فتحی

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی کی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے ملاقات ہوئی۔

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے دوران نورا فتحی نے فیفا کے صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نورا فتحی نے  فیفا کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نورا فتحی نے  لکھا کہ گیانی انفانٹینو اس ورلڈکپ کا حصہ بنانے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال اور یوراگوئے کے میچ کے دوران آپ اور آپ کی اہلیہ سے ملاقات بہت ہی زبردست رہی، یہ میری زندگی کا پہلا حیرت انگیز تجربہ تھا جب میں نے اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھا۔

نورا فتحی کی اس تصویر کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ چند ہی گھنٹوں میں ان کی تصویر کو 6 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

شرمیلا ٹیگور اور منوج باجپائی کی نئی فلم ’گُل مہر‘ کا پوسٹر جاری

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی نئی بھارتی فلم ’گُل مہر‘ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *