نومبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 10فیصد سے زائد اضافہ


پاکستان میں نومبر 2021ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں سوا 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

آل سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 48 لاکھ ٹن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت 41 لاکھ اور باقی 6 لاکھ ٹن ایکسپورٹس ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹس ایک سال میں 34 فیصد کم ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 38 لاکھ ٹن ہے، جس میں سے 2 کروڑ ٹن مقامی سطح پر فروخت ہوئی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی کیوں رکی؟

—فائل فوٹو کمرشل بینکوں کی جانب سے امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *