نیند کا عالمی دن، بھارتی کمپنی نے ملازمین کو سونے کا کُھلا موقع دے دیا

فائل فوٹو

کمپنی، دفاتر یا دیگر کام کرنے والی جگہوں پر ملازمین کو بونس، انکریمینٹ اور سالانہ چھٹیوں کے علاوہ کئی دیگر مراعات دی جاتی ہیں لیکن بھارت میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ایسی نئی چیز بطور تحفہ دی کہ ملازمین کے علاوہ دنیا بھر میں لوگ اس کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں نیند کے عالمی دن کے موقع پر بنگلورو شہر میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو نیند کا تحفہ دیا ہے۔

بھارتی کمپنی نے آج کے دن ملازمین کو کھلا موقع دیا ہے کہ وہ چاہیں تو چھٹی کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کو نیند کے عالمی دن پر آرام کے لیے چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل کی تصویر دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد اس پالیسی پر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

جنوبی افریقا: عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران لوگوں کی دوڑ لگ گئی

فوٹو بشکریہ فیس بک جنوبی افریقا کی عدالت میں قتل کی سماعت کے دوران اچانک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *