ن لیگ بتاتی توفیتہ کاٹنے کاشوق ہم پورا کروادیتے، گورنرسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ کی منظوری 2016 میں ن لیگ دور میں ہوئی تھی مگر 4 سال تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔ منصوبہ کےلیے فنڈ کی منظوری موجودہ دور حکومت میں ہوئی ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کے افتتاح کی کوشش کا ن لیگ کا رویہ مضحکہ  خیز تھا۔ اس منصوبہ کے تو تین برجز کا سنگین بیاد اور افتتاح دونوں میں کرچکا ہوں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی بھی منصوبہ کا نام لو یہ کہیں گے یہ ہمارا پروجیکٹ تھا، یہ تو کے فور منصوبہ کے بھی دعویدار ہیں جو 14 سال سے کٹائی میں پڑا ہے۔ اب ہم اس منصوبہ کو بھی مکمل کریں گے مگر یہ وہاں بھی فیتہ کاٹنے پہنچ جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماوں نے آج جو تماشہ لگایا اس کا بہت افسوس ہوا یہ لوگ فیتہ کاٹنے کے شوق میں ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر فیتہ کاٹنے کا اتنا ہی شوق تھا یہ مجھے بتاتے میں فیتہ کاٹنے ساتھ لے جاتا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے باری کا انتظار کرے اور تب تک آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماوں کو افتتاح سے روکنے کی ہدایت میں نے نہیں دی تھی وہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کا فیصلہ ہوگا پولیس نے مجھ سے نہیں پوچھا تھا۔





Source link

About admin

Check Also

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتادیں

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *