وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں رد و بدل کردیا


وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں رد و بدل کر دیا۔

رد و بدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے ہوگا۔

3 ماہ کےلیے شرح منافع 9 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا۔

6 ماہ کےلیے سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے شرح منافع 10سے بڑھا کر 15 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10 اعشاریہ 50 سے بڑھا کر 15 اعشاریہ 50 فیصد کردیا گیا ہے۔

3 سال کےلیے سرمایہ کاری کےلیے شرح منافع 10 اعشاریہ 75 فیصد سے بڑھاکر 14 فیصد کردیا گیا۔

5 سال کےلیے سرمایہ کاری پر شرح منافع 11 فیصد سے بڑھاکر 13 اعشاریہ 50 فیصدکردیا گیا۔




Source link

About admin

Check Also

آج ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

علامتی فوٹو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی بڑی کمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *