وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے دورے کا شیڈول تیار


وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) کے ترکیہ کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔ سرکاری دورے کا آغاز 24 نومبر بروز جمعرات سے ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قيادت سے ملاقاتوں ميں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔


Source link

About admin

Check Also

اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، کپڑے کے کئی اسٹالز جل گئے

اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں آگ لگنے سے کپڑے کے کئی اسٹالز جل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *