وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا


وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 4 بجے طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیراطلاعات اور عسکری قیادت شریک ہوں گے جبکہ عسکری قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال ،سیکیورٹی معاملات پر اور وزیراعظم ہاؤس آڈیولیکس اور دیگرسلامتی امور پرمشاورت ہوگی۔

اس سے قبل آج پریس کانفرنس کے دوران آڈیو لیکس سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے، اس طرح کے سیکیورٹی بریچ بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، یہ وزیراعظم ہاؤس کی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکی بات ہے، اس معاملے پر کمیٹی بنارہا ہوں، جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچےگی، حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے مبینہ آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا، سیکیورٹی پر مامور سول ادارے کا ڈائریکٹوریٹ بھی شامل تفتیش ہوگا۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *