وزیراعظم کا دفتر فیصل آباد کا گھنٹہ گھر بن چکا،فواد چوہدری


رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی باتیں دھڑا دھڑ لیک ہورہی ہیں۔ وزیراعظم کا دفترفیصل آباد کا گھنٹہ گھر بن چکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دفتر فیصل آباد کا گھنٹہ گھر بن گیا ہے اور وہ سڑک پر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، آڈیو لیکس پر اب تک ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے افسوس کرنا چاہتا ہوں، ایم کیو ایم نے کتنی اچھی چوائس گورنر کیلئے دیدی۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کی تقسیم میں کردار ادا کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران حکمران جماعت بائیکاٹ کرتی ہے۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *