وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ


وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں بلانے پر غور کیا جارہا ہے جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیراطلاعات سمیت اہم وزراء شریک ہوں گے جبکہ عسکری قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال ،سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر غور ہوگا۔ این ایس سی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے جبکہ شرکاء کو امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے مبینہ آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے مبینہ آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

جے آئی ٹی ڈیٹا ہیک یا چوری کرکے بیچنے کی تحقیقات کرے گی جبکہ ٹیم دیکھے گی کہ ریکارڈنگ کسی مخصوص آلات پر یا موبائل سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا، سیکیورٹی پر مامور سول ادارے کا ڈائریکٹوریٹ بھی شامل تفتیش ہوگا۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *