وزیراعظم کےمعاون خصوصی فہد ہارون کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں


وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد ہارون نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔ فہد ہارون پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے امور دیکھیں گے۔

فہد ہارون میڈیا مینجمنٹ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی سرکاری اور نجی شعبے میں کئی اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ سندھ کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے جبکہ موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین ریونیو شارٹ فال اور انرجی سیکٹر پر اختلافات برقرار

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مابین ریونیو شارٹ فال اور انرجی سیکٹر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *