ویمن T20 ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی


ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں قومی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 70 رنزبنائے، پاکستان ٹیم نے 71 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں حاصل کرلیا، سدرہ امین 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

بنگلہ دیش کی سلمیٰ خاتون نے 24 اور نگار سلطانہ نے 17 رنزاسکورکئے جبکہ پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے دو دو وکٹیں لیں۔

پاکستان ویمن نے 71 رنز کا ہدف تیرہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سدرہ امین 36 رنزبناکر نمایاں رہیں، قومی ٹیم تیسرا میچ جمعرات کو تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں ملائیشیا کی ویمن ٹیم کو 9 وکتوں سے شکست دی تھی۔


Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *