پام آئل کے پودوں کی کاشت سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت کا اقدام

فائل فوٹو

پام آئل کے پودوں کی کاشت سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو احکامات دے دیے۔

محکمہ ریونیو  کی جانب سے لکھے گئے خط میں ڈی سی ٹھٹھہ کو احکامات دیے گئے ہیں کہ پام آئل کے پودوں کی کاشت کے لیے 3 ہزار ایکڑ زمین منتقل کردی جائے۔

محکمہ جنگلات کی 3 ہزار ایکڑ زمین کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دینے کے لیے ڈی سی ٹھٹھہ کو احکامات دیے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کی کاٹھور اور حیات گاہو کے جنگلات کی زمین پام آئل پودوں کی کاشت کے لیے دی گئی ہے۔

محکمہ ریونیو کے خط کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ 3 دن میں منتقلی کی کارروائی مکمل کرے۔

واضح رہے کہ پام آئل کے پودوں کی کاشت کے لیے زمین کی منتقلی کا کام 2 سال سے التوا کا شکار تھا۔




Source link

About admin

Check Also

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 434 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *