پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ آج ہوگا


کرکٹ شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے پاک انگلش کرکٹ بورڈ ( Cricket ) نے آج بروز جمعرات یکم دسمبر کو پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بدھ 30 دسمبر کو پلیئرز کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں 10 بجے میچ کا آغاز ہوگا، ٹاس سے قبل ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

اس صورت حال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکا بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔

اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان، جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

دورے سے متعلق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر پرجوش ہوں، حال ہی میں دو بہترین ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پرجوش ہوں، جیمز اینڈرسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے سفیر ہیں، پاکستانی اور برطانوی عوام کی رگوں میں کرکٹ ہے۔

Source link

About admin

Check Also

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بین السطور پنجاب کے الیکشن جنرل الیکشن کے ساتھ کروانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *