پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ نرخ 400  روپے اور فی اونس 16 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 16 ڈالر کے بڑے اضافے سے 1805 ڈالر پر برقرار ہیں۔

گزشتہ روز (بدھ کو) فی تولہ سونا 150 روپے اور فی اونس 8 ڈالر کمی ہوئی تھی۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.20 ڈالر اضافے سے 22.83 ڈالر پر آگئے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *