پاکستان میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 100 روپے گرگئے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 85 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 17 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 23.27 ڈالر پر آگئے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *