پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا بھارتی جنرل بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

فوٹو: فائل

پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی المناک حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور آرمی چیف نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی حادثے میں المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اہلیہ اور دیگر 13 افراد سمیت جان کی بازی ہارگئے۔




Source link

About admin

Check Also

مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آجائیں، عمران اسماعیل

عمران اسماعیل—فائل فوٹو سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما …

Leave a Reply

Your email address will not be published.