پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کریں، چوہدری شجاعت

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔

چوہدری شجاعت  نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الہٰی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الہٰی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے،  عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔




Source link

About admin

Check Also

سیکریٹری خارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

بشکریہ ٹوئٹر پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اسد مجید سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *