پرویز رشید نے پی ٹی آئی کارکنان کی لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگنے کی ویڈیو پوسٹ کردی


مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی ویڈیو پوسٹ کردی جس میں وہ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگ رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پرویز رشید نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا کہ یہ کون لاڈلے ہیں، جو رات گئے دیواریں پھلانگ کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری دفتر میں گھس گئے۔

لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ ان افراد کے وکلا بھی آ گے ہیں، اور سپریم کورٹ رجسٹری کے رجسٹرار ان کی پٹیشن بننے کا بھی منتظر رہا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کیا یہ سہولت صرف عمرانی لاڈلوں کو ہی حاصل رہتی ہے، اور توہین عدالت کے قوانین باقی تمام پاکستانیوں کو گرفت میں لینے کے لئے ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *