پنجاب: میدانی علاقوں میں بارش کے بعد دھند چھا گئی

فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد دھند چھا گئی ہے، دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہورسے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 4 کو فیض پور سے رجانہ تک جبکہ موٹرے وے ایم 11 کو لاہورسے سمبڑیال تک بند کردیا گیا ہے.

قومی شاہراہ پر ملتان کے گردونواح میں بھی شدید دھند ہے، جس کے باعث حد نگاہ 20 سے40 میٹر رہ گئی ہے.

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

30 اپریل کو 8 اکتوبر سے اس لیے بدلا کیونکہ اس وقت علوی صدر نہیں ہوں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کی تاریخ کی تبدیلی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *