پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے، آصف علی زرداری

فوٹو: فائل

سابق صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے، لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1979 کی طرح لاہور کے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔

آصف زرداری لاہور میں پارٹی کے مرحوم رہنما ارشد گُھرکی کے گھر بھی گئے اور ان کے اہلِخانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے گُھرکی خاندان کی خدمات کو بھی سراہا۔




Source link

About admin

Check Also

محکمہ بورڈز و جامعات میں دوسرے محکموں سے آئے افسران کی تعیناتیاں

سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرری کے منتظر گریڈ 18 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *