پنجاب پولیس نے میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا


میانوالی میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ملزمان فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

میانوالی کے علاقے مکڑ وال میں نامعلوم دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑ وال کی جانب روانہ ہوگئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑوال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادر اور فرض شناسی پر ایس ایچ او، محرر اور دیگر اہلکاروں کو شاباشی دی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت دیں۔


Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *