پنجگور میں شکار کیلئے جانے والے 5 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، قتل کیے گئے پانچوں افراد پنجگور کے رہائشی تھے۔

لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے پہاڑی علاقے حانے تل سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لیویز نے لاشیں تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کردیا۔

مقتولین کی شناخت حمزہ، امان جان، شعیب، خلیل اور داؤد کے ناموں سے ہوئی ہیں، مقتولین کی عمریں 25 سے 35 سال تک تھیں۔

پانچوں افراد پنجگور کے نواحی علاقے سندے سر عیسیٰ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، مقتولین کے ورثاء کے مطابق قتل ہونے والے پانچوں افراد شکار کی غرض سے پہاڑی علاقے حانے تل گئے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے انہیں قتل کردیا ہے، لیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا

الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *