گھوٹکی میں کچے کےعلاقے رونتی میں پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری ہیں، کارروائی کے دوران چنیوٹ کے ڈھول گروپ کے نو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
سندھ پولیس کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے سے آپریشن کے دوران بازیاب 9 افراد کو 23 روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چنیوٹ کے ڈھولچی گروپ کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔
Source link