پیٹرول، بجلی، کوکنگ آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں کوکنگ آئل 61 فیصد، پیٹرول 44 فیصد، ڈیزل 35 فیصد، بجلی 75 فیصد، گھی 58 فیصد، سرسوں کا تیل 55 فیصد اور سرخ مرچ 33 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.07 کمی سے ساڑھے 18 فیصد ریکارڈ کی گئی، زندہ برائلر چکن 25 روپے جبکہ ایل پی جی سلینڈر 71 روپے سستا ہوا۔  ٹماٹر، چینی اور گندم کے آٹے سمیت 9 اشیاء سستی ہوئیں۔ دال ماش سمیت مختلف دالوں کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ماہانہ 18 ہزار روپے سے کم کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح تقریبا 20 فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 9 اشیاء سستی ہوئیں۔ دال مسور، چنا، ماش، دال مونگ، پیاز، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چکن، ٹماٹر، آلو، چینی، گڑ، آٹا، انڈے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر چکن 25 روپے کلو سستا ہوا۔  قیمت 233 سے کم ہو کر 208 روپے فی کلو پر آگئی۔

اس دوران ٹماٹر 13 روپے سستے ہوئے۔ قیمت 98 سے 85 روپے کلو ہوگئی۔ آلو اوسط 3 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ قیمت 59 سے کم ہو کر 56 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی سلینڈر 71 روپے سستا ہوگیا، اوسط ریٹ 2416 سے 2345 روپے رہا۔ چینی 1 روپے فی کلو سستی، نرخ 92 روپے سے 91 پر آگئے۔ اس دوران 23 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف دالوں کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔  دال مسور 6 روپے کلو مہنگی ہوئی جس کی قیمت 194 روپے کلو ریکارڈ کی گئی۔ دال چنا 4 روپے فی کلو مہنگا ہوکر 152 روپے کلو سے تجاوز کرگئی۔ اسی طرح دال ماش بھی 7 روپے کلو مہنگی ہوئی جس کا ریٹ 254 سے بڑھ کر 261 روپے ہوگیا۔ دال مونگ کی قیمت میں 4 روپے اضافے سے 170 روپے کلو رہا۔ پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 39 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔





Source link

About admin

Check Also

عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف حکمران اتحاد ایک پیج پرآگیا

حکمران اتحاد سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف ایک پیج پرآ گیا۔ وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *