پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حریف ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز بیٹنگ
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ مرزا طاہر بیگ کی اننگز کا خاتمہ احسان اللہ نے کیا، بیٹر نے 18 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 30 سکور کی باری کھیلی۔
اس وقت لاہور قلندرز نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر82 رنز بنا لیے ہیں، فخر زمان 30 اور عبد اللہ شفیق 21 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
لاہور قلندرز سکواڈ۔
مرزا طاہر بیگ، فخر زمان، عبد اللہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان
ملتان سلطانز سکواڈ
محمد رضوان، عثمان خان، ریلی روسو، پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، کوٹریل، احسان اللہ
Source link