پی ایس ایل7:محمد عامر کراچی کنگز کی نمائندگی کرینگے

محمد عامر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز انتظامیہ اور محمد عامر کے درمیان اختلاف حل ہوگئے۔ معاملات حل کروانے میں کپتان بابراعظم اور عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا۔

بابراعظم نے محمد عامر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آپ ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور اہم کھلاڑی ہیں ہم آپکو کہیں اور جانے نہیں دینگے’۔

واضح رہے کہ محمد عامر کے اہلخانہ نے بھی اختلافات حل کرنے پر اصرار کیا تھا۔

اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے پلیئر کیٹیگریز کی چھیڑ چھاڑ پر کراچی کنگز کے محمد عامر نے کیٹیگری میں تنزلی پر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔





Source link

About admin

Check Also

حسان نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی (PTI)رہنما حسان نیازی کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *