پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ

علامتی فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 91 رہی۔

حصص بازار میں 17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 36 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 203 ارب روپے ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود بڑھا کر 6.50 کر دی

فائل فوٹوریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود بڑھا کر 6.50 کر دی ہے۔بھارتی مالی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *