پی ایم ایس اے کے تحت ورلڈ میری ٹائم ڈے کی تقریب کا انعقاد


پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے ہر سال ستمبر میں منایا جاتا ہے یہ دن سمندری جہازوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے اور عالمی تجارت اور معیشت میں ان کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش میں منایا جاتا ہے۔

دن منانے کا ایک اور مقصد سمندر میں ہر روز درپیش چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سمندری مسافروں کی آواز بلند کرنا ہے۔

پی ایم ایس اے ہیڈکوارٹر میں دن کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں افسران، ممبر آف اسٹاف اور پاکستان میرین اکیڈمی کے کیڈٹس نے شرکت کی۔

شرکاء کو مقررین نے لیکچر دئیے جبکہ پی ایم ایس اے نے اس دن کے حوالے سے پیغامات کو نمایاں کرنے والے خصوصی بینرز تیار کیے ہیں جو کہ مختلف نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔ افسران اور عملہ کے ارکان نے جوش و خروش کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *