پی ٹی آئی نے معیشت کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی تھا،مفتاح اسماعیل


سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہماری معیشت کے ساتھ جوکیا وہ ناقابل معافی تھا۔

ٹویٹر پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریباً دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نےآئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔

شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آپ نےپیٹرول پربے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ4سے30روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *