ڈالر کی قیمت طلب ورسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ کرنے کا فیصلہ


ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے ڈالر کی قیمت طلب ورسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای کیپ کے اجلاس میں حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو “ فری فلوٹ “ کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ملک بوستان کے مطابق کل سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے۔ فیصلے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔

ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے ملاقات طے ہوگئی ہے، ملاقات میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔


Source link

About admin

Check Also

مریم نواز نے وطن پہنچتے ہی اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی اپنی والدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *