کابینہ اجلاس: بجلی کی بچت کے طریقے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے بجلی کی بچت کے طریقے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔ آگاہی مہم کے تحت بجلی بچت کے طریقے اب اسکول کالجوں میں پڑھائے جائیں گے۔ توانائی کی بچت کوعام اور رائج طریقوں کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائےگا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دُگنا ہوچکا ہے، توانائی کی بچت سے اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچایا جاسکےگا اور انفرادی سطح پرعوام کےبل میں 30 سے40 فیصدکی نمایاں کمی بھی ہوگی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔ توانائی کی بچت کے عام اور رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی بریفنگ کو سراہا اور ملک گیر مہم کو جلد از جلد چلانےکی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن وزیر اعظم نے شدید برہمی کا اظہار اور پریشانی کاباعث بننے والوں کا تعین کرنےکی ہدایت کی۔ کابینہ نے بجلی کے بریک ڈاؤن کے واقعات کےتدارک کیلئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دے دیا۔


Source link

About admin

Check Also

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *