کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی


سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جڑیں ہلا دیں۔ کالعدم تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے ٹی ٹی پی دھڑوں میں بٹنے جارہی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہے اور علیحدگی کے لیے مشاورت کررہی ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق اختلافات ختم کرنے کے لیے جرگہ بھی ہوا لیکن مفتی نور ولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہوگیا۔

اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے جبکہ افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کرنا بھی ٹی ٹی پی میں اختلافات کا باعث ہے۔


Source link

About admin

Check Also

ایمنڈ کا صحافیوں کی گمشدگی ،اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث پیدا صورتحال پر اظہار تشویش

ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پاکستان میں میڈیا پربڑھتے ہوئے دباؤ …

Leave a Reply